کچھ بینک آف پنجاب کے بارے میں
بینک آف پنجاب (جس کا مرکزی دفتر بینک آف پنجاب ٹاور، مین بلیوارڈ، گلبرگ III، لاہور میں واقع ہے) ملک کا ایک مشہور اور قابل ِ ذکر مالیاتی ادار ہ ہے بینک آف پنجاب PACRA کی طویل مدتی درجہ بندی کے مطابق +AA جبکہ قلیل مدتی درجہ بندی کے مطابق +A1
درجہ بندی کا حامل ہے۔
بینک آف پنجاب میں جذبہ کا دوبارہ جنم
’’جذبہ کے دوبارہ جنم ‘‘ کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے بینک انتظامیہ نے مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے منصوبہ جات اور پالیسیوں کو نئے انداز میں نافذ کیا۔ بینکاری کے شعبہ میں سالوں کی مہارت کے ساتھ اور اعلٰی انتظامیہ و بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے طے شدہ اہداف کے تحت بینک نے انقلابی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ، تاکہ مصنوعات و خدمات کا دائرہ کار وسیع ہو سکے۔ یہ چیز ہمارے حصہ داروں کو بدلے میں اعتماد و یقین دینے اور اختراع کی ثقافت کے لیے ہمارے عزم میں معاونت کرتی ہے۔
بینک آف پنجاب ملک کے ابتدائی مالیاتی اداروں میں سےایک بااعتماد اور قابل ِ بھروسہ ادارے کی حیثیت سے ابھر ا ہے ، جس نے دور ِ حاضر کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے اقتصادی تجدید کا آغاز کرنے پر توجہ مرکوز کی ۔ ہمارا وسیع پورٹ فولیو بینکاری کے تما م شعبوں کا مکمل احاطہ کرتا ہے۔