روشن ڈیجیٹل اکاونٹ


بیرون ِ ملک مقیم پاکستانی اب اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔یہ بیرون ِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے وطن ِ عزیز کی معاشی ترقی میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پیشکش سے مسابقتی منافع حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔بیرون ِ ملک مقیم پاکستانی ایکسچینج میں درج مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں، اپنا انویسٹ منٹ پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے ممکنہ انعامات جیت سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار:

  • اپنی بروکریج فرم کو منتخب کریں۔
  • بیان کردہ شرائط و ضوابط کو قبول کریں۔ (تاکہ بینک آپ کا روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اکاؤنٹ اور سی ڈی سی ڈپازٹری اکاؤنٹ کھولنے کے لیے منتخب بروکر اور کیپیٹل مارکیٹ کے اداروں کے ساتھ آپ کی معلومات شیئر کر سکے)۔
  • اپنے روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اکاؤنٹ میں فنڈز شامل کریں۔ (اس سے آپ کی رقوم RDA بینک اکاؤنٹ سے آپ کے روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گی اور آپ سرمایہ کاری، اسٹاک کی خرید و فروخت کر سکیں گے)۔
  • بروکریج ہاؤسز کی فہرست:

    اہل بروکریج ہاؤسز کی فہرست تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

    Visit PSX website

    https://www.psx.com.pk/psx/resources-and-tools/investors/rda-roshan-equity-investment-nrps

    Visit CDC website

    https://www.cdcpakistan.com/businesses/roshan-digital-account/

    PSX Research Reports:

    https://www.psx.com.pk/psx/resources-and-tools/analysis-report/

    ڈس کلیمر

    بینک آف پنجاب مذکورہ بروکریج کمپنیوں کی کسی کارروائی اور ان کی تحقیقی رپورٹس کے لیے کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔ تحقیقی رپورٹس میں تجزیہ اور سفارش خود بروکریج فرم کی ہے اور دی بینک آف پنجاب ان کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے کسی فیصلے کی سفارش نہیں کرتا ہے۔ صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے تمام عوامل کی بنیاد پر اپنی سرمایہ کاری کے فیصلے خود لیں۔

    الیکٹرانک انیشل پبلک آفرنگ (e-IPO)

    بینک آف پنجاب سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (CDC) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX) کے تعاون سے اپنے صارفین کو ای-آئی پی او کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ بینک آف پنجاب کے آر ڈی اے (RDA) اکاؤنٹ ہولڈرز جن کا سی ڈی سی(CDC) اکاؤنٹ (ذیلی اکاؤنٹ یا IAS اکاؤنٹ) ہے وہ (www.cdceipo.com)اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے الیکٹرانک انیشل پبلک آفرنگ سسٹم https://eipo.psx.com.pk/EIPO/home/index کے ذریعے شیئرز کی پبلک آفرنگ کو سبسکرائب کر سکتے ہیں اور بینک کے متبادل ڈسٹری بیوشن چینلز بشمول اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ ایپلیکیشن کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔

    رابطہ نمبر

    مخصوص فون نمبر: (92-42) 111 - 267 - 200

    ای میل: rda@bop.com.pk

    rda@bop.com.pk

    Search

    یہ صفحہ 19 جولائی , 2024 10:55 AM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
    اوپر