انتباہ


بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ پر تازہ ترین دستیاب معلومات رکھنے اور انہیں مِن و عن آپ کو فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم ا س ویب سائٹ پر دستیاب معلومات اور بینک آف پنجاب کے دفاتر میں دستیاب معلومات میں اختلاف پائے جانے کی صورت میں آفیشل انفارمیشن ( جو بینک آپ پنجاب کے دفاتر میں دستیاب ہے) کو ترجیح دی جائے گی۔

اس ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کو قانونی مشورے کے طور پر نہیں لیا جاسکتا ۔ مزید یہ کہ اس ویب سائٹ پر موجود معلومات کو کسی بھی قسم کے کسی خاص معاملے پر بینک آف پنجاب ، اس کے کسی ملازم یا کسی صارف کی رائے کے طور نہیں لیا جاسکتا

بینک آپ پنجاب آپ کی یا کسی تیسرے فریق کی کوئی نمائندگی نہیں کرتا اور بیان کی گئی یا اشارہ کی گئی کسی بھی قسم کی ضمانت نہیں دیتا جس میں درستگی ، موزونیت، تکمیل، قابل فروخت ہونے یا نہ ہونے یا کسی بھی مقصد کےلیے موزونیت وغیرہ شامل ہیں لیکن صرف انہیں تک محدود نہیں۔ کسی غلطی کی صورت میں بینک آف پنجاب نتائج کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

بینک آف پنجاب اس ویب سائٹ یا اس کے مواد کے استعمال کے نتیجے میں آپ کو یا کسی تیسرے فریق کو ہونے کسی بھی نقصا ن کا ذمہ دار نہیں ہوگا بشمول کسی منافع یا موقع کا ضائع ہو جانا یا کسی خاص، حادثاتی، بالواسطہ ، متعاقب یا (قانونی طور) پر قابل سزا نقصان چاہے اس کے ہونےکے امکانات کے بارے بینک آف پنجاب کو آگاہ کیوں نہ کیا گیا ہو۔ مذکورہ بالا شرائط ہر صورت لاگو ہو ں گی چاہے کسی معاہدہ، حق تلفی، غفلت، سخت ذمہ داری یا کسی اور وجہ سے کوئی دعوٰ ی کیا گیا ہو۔ بینک آف پنجاب یا اس سے منسلک کوئی ادارے یا اس کے اپنے آفیسرز، ڈائریکٹرز ، دیگر ملازمین یا اس کے ایجنٹ اس ویب سائٹ پر کسی دوسری کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ضمانت کے بارے میں کوئی تجاویز /سفارشات پیش نہیں کرے گا اور نہ ہی کی ہیں۔

اس ویب سائٹ کے استعمال پر ذیل میں دیئے گئے شرائط و ضوابط لاگو ہوتے ہیں ۔ اس ویب سائٹ کے استعمال کرنے پر آپ بطور استعمال کنندہ کے طور آپ ان شرائط و ضوابط سے رضا مند ہیں ۔یہ انتباہ اور شرائط و ضوابط بینک آف پنجاب کے ان ملازمین/آفیسرز پر بھی لاگو ہوتی ہیں جو اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

ڈیٹا کے ذرائع اور اس کے تبادلے کے مطابق اس میں تاخیر ہو سکتی ہے اور اس کی منتقلی میں کسی قسم کی غلطی یا بھول اس بنیاد پر نہیں کی جا سکتی جس سے آپ بینک آف پنجاب اس کے کسی معلومات فراہم کرنے والے کے خلاف کوئی دعویٰ، مطالبہ یا کوئی کاروائی کا ذریعہ بنا سکیں ۔ بینک آف پنجاب اپنے ڈیٹا اور ٹیکسٹ خدمات کے قابل اعتماد ہونے ہو کو یقینی بناتا ہے لیکن درستگی کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

اس ویب سائٹ پر ایسی لنکس (links) موجو د ہیں جن سے آپ دلچسپی کے دوسرے شعبہ جات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بینک آف پنجاب اس کے ساتھ منسلک ہے یا اس کی تائید کرتا ہے یا اس ضمن میں استعمال کیے گئے کسی کاروباری نام، رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، لوگو، مہر یا کاپی رائٹ کے حامل نشان کو استعمال کرنے کےلیے قانونی طور پر اختیار رکھتا ہے۔ بینک آف پنجاب کسی تیسرے فریق کے ایسے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے جس کی رسائی ہماری ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی گئی ہو یا اس سے کسی لِنک کے ذریعے منسلک ہو ۔ ویب سائٹ کے استعمال کنندگان اس پر موجود مواد تک رسائی، ڈاؤن لوڈنگ یا اسے پرنٹ کر سکتے ہیں بشرطیکہ اسے ذاتی مقاصد کےلیے استعمال کریں۔ تجارتی یا تمام دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے جب تک کہ BOP کی طرف سے خود اس مقصد کے لیے فراہم نہ کیا جائے۔

بہت ضروری وضاحت :

ویب سائٹ کے استعمال کنندگان اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ وہ بینک آف پنجاب سے بغیر تحریری اجازت کے اس کے مواد کی نمائش، اسے دوبارہ لکھنے، منتقل کرنے ، اسے آگے پہنچانے ، فروخت کرنے ، تقسیم کرنے ، اس کی نشرواشاعت کرنے، اسے تقسیم کرنے یا کسی بھی طریقے سے ان معلومات کو تجارتی مقاصدکے لیے استعمال کرنے کا اہل نہیں۔ اور نہ ہی کسی غیر قانونی مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ صفحہ آخری بار 26 اکتوبر 2016 کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

یہ صفحہ 26 اکتوبر , 2016 9:46 AM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
اوپر