اعزازات اور کامیابیاں


”نمبر 1 بینک“ کا اعزاز- کامیاب جوان پروگرام

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ”کامیاب جوان کنوینشن 2021 “ کے دوران دی بینک آف پنجاب کو کامیاب جوان پروگرام میں ”نمبر 1 بینک“ کے اعزاز سے نوازا۔

کامیاب جوان پروگرام میں سب سے بہترین کاکردگی کا حامل بینک

دسمبر2020 میں وزیر اعظم پاکستان نے دی بینک آف پنجاب کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام(برسرروزگار نوجوان سکیم) میں ادائیگیوں کے معاملے میں سب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ٹرافی سے نوازا۔

جے پی مورگن بینک کی جانب سے نمبر 1 بینک کا اعزاز

جے پی مورگن بینک کی جانب سے دی بینک آف پنجاب کو سال 2020 میں یورو ادائیگی پر% 96.12 کی سب سے زیادہ ایس ٹی پی شرح حاصل کرنے پر نمبر 1 بینک قرار دیا گیا ہے۔

سینٹرل بورڈ آف ریوینو کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈ

سینٹرل بورڈ آف ریوینو کی جانب سے دی بینک آف پنجاب کو حکومتی خزانے کی خدمات کے سبب ایکسیلنس ایوار ڈ سے نوازا گیا۔

تیسرے کسان ٹائم ایوارڈ

بی او پی کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 2006 میں تیسرے کسان ٹائم ایواڈ کے دوران ”زرعی قرضوں کیلئے سر فہرست بینک“ اور ”فصل بیمہ کیلئے بہترین بینک“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان نے مشترکہ طور پر سالانہ مالیاتی رپورٹ 2005 نے”بہترین کارپوریٹ ایوارڈ“ برائے مالیاتی سیکٹر پانچویں پوزیشن پر فائز کیا۔

16 بولان ایکسیلنس ایوارڈ

پندرہویں بولان ایکسیلنس ایوارڈ 2006 میں بی او پی کو بہترین بینک کے بولان ایکسیلنس ایوارڈ سے نواز گیا۔

ایچومنٹ ایوارڈ

2006 میں BOP کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے” LCCI ایچومنٹ ایوارڈ“ سے نوازاگیا۔

یہ صفحہ 3 دسمبر , 2021 12:15 PM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
اوپر