کمپیوٹر ائزقومی شناختی کارڈ رکھنے والے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی شہری اور کاروباری صلاحیت کے حامل افراد
آئی ٹی/ای کامرس کے کاروبار کیلئے کم از کم عمر کی حد 18 سال ، تعلیم میٹرک یا مساوی تعلیم مطلوب ہے۔
عمر کی بالائی حد کی شرط افراد اور اکیلے مالکان پر لاگوہوتی ہے شراکت داریوں اور کمپنیوں سمیت کاروبار کی دیگر تمام اقسام کے معاملے میں، مالکان، شراکت داروں یا ڈائر یکٹرز میں سے صرف ایک کادرج بالابیان کردہ عمر کے دائرے میں ہونا ضروری ہے۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (اسٹارٹ اپ اور موجودہ کاروبار) جونوجوانوں کی ملکیت ہیں مذکورہ بالا عمر کی حد کے مطابق بھی اہل ہیں۔
زراعت کے معاملے میں، کاشتکاروں کے درجے بندی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی "اشاراتی کریڈٹ کی حد ود اور ایگریکلچر فنانسنگ 2020 کے لیے اہل اشیاء" کے مطابق لاگوہو گی۔ (جو کہا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے)
|