سوہنی دھرتی ریمی ٹینس پروگرام (SDRP)
https://1link.net.pk/sohni-dharti, 1LINK ، بینکوں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے اشتراک سے بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے اپنوں کے لیے اپنی نوعیت کا بہترین پروگرام متعارف کرانے پر فخر محسوس کر رہا ہے
سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے کمائی گئی رقوم روایتی بینکنگ کے ذریعے پاکستان میں اپنوں تک پہنچانے پر مراعات فراہم کرنے کے لئے ڈئزاین کیا گیا ہے۔
1LINK نے صارفین کے لیے ایک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر موبائل ایپ لانچ کی ہے تاکہ وہ بطورتر سیلات بھیجنے والا یعنی ریمیٹر رجسٹر کر سکیں اور نامزد مالیاتی چینلز کے ذریعے پاکستان بھیجی جانے والی اپنی ترسیلات پر پوائنٹس حاصل کر سکیں۔ موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے،ترسیلات بھیجنے والے اپنے مستفید کنندگان کا اندراج کر سکتے ہیں اور انہیں لائلٹی پوائنٹس منتقل کر سکتے ہیں۔ رجسٹرڈ صارفین بعد میں آنے والی تمام ترسیلات پر انعامی پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر اداروں کی طرف سے ترسیلات بھیجنے والوں اور وصول کنندگان کے لیے فراہم کردہ خصوصی مراعات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
ترسیلات بھیجنے والا خود کو رجسٹر کروا سکتا ہے۔ مگرمستفید کنندہ کو صرف ریمیٹر رجسٹر کر سکتا ہے۔
1. ۔ایس ڈی پی آر پوائنٹس پر مبنی لائیلٹی(Loyalty) پروگرام ہے جس میں ترسیلات بھیجنے والے باضابطہ چینلز (ایس بی پی ریگولیٹڈ اداروں) کے ذریعے ترسیلات بھیج کر انعامی پوائنٹس جمع کریں گے اور ان پوائنٹس کوریڈیم کر کے اس پروگرام میں حصہ لینے والے پبلک سیکٹراداروں (PSEs) -کی مفت مصنوعات اور خدمات حاصل کر سکیں گے
2. ۔ایک موبائل ایپ، انگلش اور اردو میں، آئی او ایس) (Apple اور اینڈرائیڈ (Google)کے صارفین کے بنائی گئی ہے۔جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ترسیلات بھیجنے والے اس ایپ کا استعمال رجسٹریشن، پوائنٹس جمع کرنے اور بعد ازاں پبلک سیکٹر اداروں کے ذریعے ان پوائنٹس کو ریڈیم کر نے کے لئے کریں گے۔ترسیلات بھیجنے والے اپنا ایک بینفشری بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں جسے وہ پوائنٹ منتقل کر سکتے ہیں ریڈیم کرانے کے لئے۔ بینفشری اپنے موبائل نمبر پر ترسیلات بھیجنے والے کی جانب سے بھیجے گئے لنک سے ایپ ڈاون لوڈ کر کے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔
3. د رج ذیل معیار کے مطابق انعامی پوائنٹس دیئے جائیں گے
ورچوئل کٹیگری |
ترسیلات زر کی سالانہ رقم
(مالی سال) |
ایوارڈننگ ریشو
(ترسیلات زر کی رقم کی فیصد) |
گرین |
10,000 ڈالر تک |
1.00% |
گولڈ |
10,001 ڈالر سے 30,000 ڈالر تک |
1.25% |
پلاٹینم |
30,000 ڈالر سے زائد |
1.50% |
ڈائمنڈ |
50,001 ڈالر سے اوپر |
1.75% |
4. یکم جولائی سے 30 جون تک شروع ہونے والے مالی سال کے دوران لین دین کے لیے انعامی پوائنٹس دیئے جائیں گے اور جمع کیے جائیں گے۔ تاہم، پہلے مالی سال 2022-2021 میں، پوائنٹس یکم اکتوبر 2021 سے 30 جون 2022 تک کے لیے دیئے جائیں گے۔۔
5. ۔پروگرام میں حصہ لینے والے پبلک سیکٹر اداروں کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات ذیل میں دی گئی ہیں
پبلک سیکٹر ادارے |
این ایل آر پی کے ذریعے ریڈیم ہونے والی خدمات |
پی آئی اے |
بین الاقوامی فضائی ٹکٹ، پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر اضافی سامان کی ادائیگی |
ایف بی آر |
موبائل فون ڈیوٹی کی ادائیگی - ذاتی سامان
امپورٹڈ گاڑی پر ڈیوٹی کی ادائیگی |
نادرا |
سی این آئی سی / این آئی سی او پی کی تجدید |
پاسپورٹ آفس |
پاسپورٹ کی تجدید |
اسٹیٹ لائف /ایم او او پی اور ایچ ڈی آر |
لائف انشورنس/ تکافل پریمیم کی ادائیگی |
او پی ایف |
او پی ایف سکول فیس |
یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن |
یوٹیلٹی سٹور کی خریداری |
بی ای اور او ای |
قابل ادائیگی فیس |
حکومت ِ پنجاب کی منظوری کے بعدنئے پبلک سیکٹر اداروں اور خدمات شامل کی جائیں گی۔
دلچسپ انعامات اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لئے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں